ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی رہنما پرویز رشید اور مشاہد حسین کی انتظامیہ کو وارننگ

ن لیگی رہنما پرویز رشید اور مشاہد حسین کی انتظامیہ کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ماڈل ٹاون میں ن لیگی رہنما پرویز رشید اور مشاہد حسین سید کی مشترکہ پریس کانفرنس،نوازشریف اورمریم نوازکا بھرپوراستقبال کریں گے، لیگی رہنماوں نے انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ صورتحال کومتنازع نہ بنائےاور ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے۔

سٹی 42 کے مطابق میاں نوازشریف اورمریم نوازکی پاکستان آمد کے سلسلے میں موجودہ صورتحال پرنون لیگ کے  سینئررہنما پرویزرشید اورمشاہدحسین نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کی۔ مشاہدحسین نکا کہنا تھا کہ انصاف اورقانون کا مذاق بن چکا ہے۔ جبکہ پرویزرشید کہنا تھا کہ نوازشریف کو100سےزائد پیشیوں پربلایا گیا۔ فیصلہ چند دن ملتوی کرنےکی بھی درخواست دی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نواز شریف کی گرفتاری،نیب کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی 

 پرویزرشید کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان نے بھی لاہورسےہی دھرنا شروع کیا تھا کیا عمران خان کوکسی نے روکا تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ لیگی کارکنوں نے ایسا کیا قدم اٹھایا کہ سزا دی جارہی ہے۔