ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر پاکستان  بحرین  کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے 

صدر پاکستان  بحرین  کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے صدرِ پاکستان کا استقبال کیا۔ پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر اوربحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی  صدر مملکت کے ساتھ ہیں ۔

اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے ۔

صدر زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔