ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں کی  پنجاب میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی تیاریاں

سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں کی  پنجاب میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی رامے:پنجاب میں سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں کی جانب سے 1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے منصوبے زیر غور ہیں۔ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

انڈسٹریل بلاک سلوشنز: تعمیراتی شعبے میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی گئی۔

الریف الثالث میٹ کمپنی: حلال گوشت اور فوڈ پروسیسنگ میں 250 ملین ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی طاہر کی گئی۔
ایڈوانس کریٹوٹی: مائنز اینڈ منرلز اور حلال فوڈ کے لیے 300 ملین ڈالر تک سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پانچ مزید سعودی کمپنیوں کے ساتھ بھی حکومت رابطے میں ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی عرب پاکستان میں 1 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فریم ورک پر غور کر رہا ہے، اور سعودی کونسل و وزارتِ سرمایہ کاری پنجاب حکومت کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہی ہیں۔

متعدد منصوبوں کے لیے زمین، شراکت داری اور فزیبلٹی پر پیشرفت جاری ہے، جس سے نہ صرف روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معیشت کو مضبوط سہارا بھی ملے گا۔