عثمان خان: اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا,محمود خان اچکزئی ہی متحدہ اپوزیشن کے واحد امیدوار ہوں گے،اسپیکر قومی اسمبلی کے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرادی.
اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا، محمود خان اچکزئی ہی متحدہ اپوزیشن کے واحد امیدوار ہوں گے.
اسپیکر قومی اسمبلی کے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرادی، اسپیکر قومی اسمبلی قانونی ضابطے پورے کرکے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کردیں گے.
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائےگا،ہم نے کاغذات جمع کرائے ہیں کل تک تصدیق ہوجائےگی۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے،خان صاحب چیئرمین تھے،ہیں اور رہیں گے،خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا اپیکس کمیٹی تبدیل نہیں کرسکتی۔
ابتک صرف ایک ہی نامزدگی ہوئی ہے،اسپیکر ہی سب کچھ ہے وہ جب چاہے نوٹی فکیشن کرسکتا ہے۔