ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کو پتا چل گیا کہ عمران خان کیساتھ جیل میں کیا رویہ رکھا گیا ،سہیل آفریدی

 دنیا کو پتا چل گیا کہ عمران خان کیساتھ جیل میں کیا رویہ رکھا گیا ،سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) و زیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا رویہ رکھا گیا ہے، ہمیں یہاں روکا جا رہا ہے آگے  جانے نہیں دیا جارہا، وہ لوگ کوئی وجہ نہیں بتاتے بس اوپر سے انہیں ایک حکم آ جاتا ہے، ہمارے وزرا کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ 

و زیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کے پی ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزراء کے گریبان پھاڑے گئے ہیں، میرے مطابق یہ رویہ درست نہیں ہے، ہمارے کے پی  اور  پنجاب کے ایم ایز کو گرفتار کیا گیا ہے، میرے ساتھ کسی حکومتی عہدیدار کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا، کورٹ کے آرڈرز ہیں کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ملنے دیا جائے اور ان کا ٹھیک علاج ہو، پوری دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا رویہ رکھا گیا ہے، عمران خان کی بینائی 15 فیصد رہ گئی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر اور موجودہ وزیراعظم جس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ، اس کے ساتھ یہ رویہ ہو رہا ہے، یہ خطرناک بات ہے، اس سے نفرتیں اتنی بڑھ جائیں گی کہ کوئی سنبھالنے والا نہیں ہو گا، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو سرکاری ڈاکٹرز کے ہمراہ جیل میں بھیجا جائے، ان کے ذاتی معالج اور فیملی کے ہمراہ انہیں الشفا ہسپٹل بھججا جائے۔ ایک سوال انہوں نےکہا مراد سعید ہمارا بڑا ہے اس کی بات کو ہوا میں نہیں پھینکا جا سکتا۔