سٹی42: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب 13 فروری کو صبح 10:52 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ ہوئی۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی اور مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسی دن بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں شہداد کوٹ، لاڑکانہ، نصیرآباد، جھل مگسی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ان جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیرِ زمین گہرائی 13 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان و سندھ کی سرحدی پٹی کے قریب شہداد کوٹ سے شمال مغرب میں تقریباً 70 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔