ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سندھ : امتحانات  کب شروع ہوں گے؟  نیا شیڈول جاری 

 سندھ : امتحانات  کب شروع ہوں گے؟  نیا شیڈول جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سندھ میں ویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 31 مارچ سے 15 اپریل تک منعقد ہوں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے 30 اپریل تک ہوں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں اکیڈمک شیڈول، امتحانات، تعطیلات اور اسکولوں کے اوقات کار سمیت اہم فیصلے کیے گئے، اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان کے دوران آٹھویں جماعت تک امتحانات معمول کے مطابق مارچ میں ہوں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 31 مارچ سے 15 اپریل تک منعقد ہوں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے 30 اپریل تک ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج یکم جون سے جاری کیے جائیں گے، موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی میں ہوں گی، 2027 میں تعطیلات میں تبدیلی آئندہ اجلاس میں زیر غور آئے گی۔

بورڈز کو امتحانات او ایم آر طریقہ پر منتقل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔