ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں آج بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے

کوئٹہ میں آج بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور کے بعد صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی آج سے بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت کو محفوظ اور پُرامن انداز میں منایا جائے اور ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آج 13 سے 15 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے  جہاں  تقریبات کے دوران پتنگ بازی، موسیقی اور مقامی ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔ شہر میں پتنگوں، ڈور اور بسنت سے متعلق اشیا کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث بازاروں میں غیر معمولی گہما گہمی ہے۔ دکانداروں کے مطابق گزشتہ چند روز میں پتنگوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ نوجوان طبقہ خاصا پرجوش نظر آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت کی واپسی ہوئی تھی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر جمع ہو کر پتنگ بازی کی اور شہر میں جشن کا سماں رہا۔

کوئٹہ کے رہائشی محمد شعیب کا کہنا ہے کہ محدود تفریحی مواقع کے باعث بسنت جیسے ثقافتی تہوار عوام کے لیے خوشی کا ذریعہ بنتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سرگرمیاں شہر کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔