ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے کورونا کی لپیٹ میں، 42 کیسز سامنے آگئے

تعلیمی ادارے کورونا کی لپیٹ میں، 42 کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: کورونا کی دوسری لہر کے تعلیمی اداروں پر وار،1 فروری سے اب تک کالج یونیورسٹیوں سے کرونا کے 42 کیسز سامنے آ گئے.
کورونا کی دوسری لہر کے بھی تعلیمی اداروں پر وار جاری ہیں۔1 فروری سے اب تک کالج یونیورسٹیوں سے کورونا کے 42 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔سامنے آنے والے کیسز میں زیادہ تعداد اساتذہ کی ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں میں کورونا صورتحال کو پہلی لہر کی نسبتا کنٹرولڈ قرار دے دیا۔

ایچ ای ڈی کے مطابق یکم فروری سے اب تک پنجاب بھر سے صرف 42 کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا کیسز کی مثبت شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔روزانہ کی بنیادوں پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں، شہرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا 7 زندگیاں نگل گیا جبکہ لاہور میں کورونا کے 293 نئے مریض سامنے آگئے، سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں 236 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں،  کورونا کے 109 مریض آئی سی یو اور 19 وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer