مدینہ منورہ کے سابق گورنرکو سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نواز دیا گیا

مدینہ منورہ کے سابق گورنرکو سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نواز دیا گیا
کیپشن: مدینہ منورہ کے سابق گورنرکو سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نواز دیا گیا
سورس: سٹی 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مدینہ منورہ کے سابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کو حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈہلال پاکستان‘ سے نوازا گیا.

مدینہ منورہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے شہزادہ فیصل بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقعہ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈہلال پاکستان‘ سے نوازا، جس پر شہزادہ فیصل بن سلمان نے حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔