لاہور بورڈ نے امتحانی عملے کے معاوضوں میں اضافہ کردیا

 لاہور بورڈ نے امتحانی عملے کے معاوضوں میں اضافہ کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور تعلیمی بورڈ نے امتحانی عملے کے معاوضوں میں اضافہ کردیا، فیصلے کا اطلاق آئندہ سالانہ امتحانات سے ہوگا۔

لاہور بورڈ کے تحت نگرانی کی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے معاوضے میں 100 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے, اب نگران عملے کو پانچ سو کی بجائے چھ سو روپے ملیں گے, پیپر مارکنگ کی فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے, اب فی پیپر 24 روپے کی بجائے 35 روپے دیے جائیں گے.معاوضے کم ہونے کی وجہ سے اساتذہ امتحانی ڈیوٹی میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔

لاہور بورڈ انتظامیہ کے مطابق معاوضے میں اضافے کے بعد اساتذہ امتحانات کی ڈیوٹی میں شرکت کریں گے۔