ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ادارے کے اندرونی احتسابی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر کے ایئرپورٹس اور دیگر امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب صرف وہی اہلکار اور افسران امیگریشن پر تعینات ہو سکیں گے جنہیں انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے کلیئرنس حاصل ہوگی۔
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے زونل ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل (اے ڈی جیز) اور زونل ڈائریکٹرز کو اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
فیصلے کے مطابق امیگریشن پر تعیناتی کے خواہش مند افسران اور اہلکاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی ہے۔درخواست گزاروں کے کوائف ایس-190 فارم پر حاصل کیے جائیں گے۔
پُر شدہ فارم مزید کارروائی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر پرسنل، انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو بھجوائے جائیں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پُرشدہ فارم مزید کارروائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پرسنل انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو روانہ کئے جائیں،ان احکامات کا مقصد ادارے میں بدعنوانی کیخلاف زیروٹالرنس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔