ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان

حکومت کا شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کراچی کے شہریوں اور صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا بڑا اعلان کر دیا۔اُن کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی سیپرا (SEPCRA) کے تحت کی جائے گی، جو موجودہ بجلی فراہم کنندہ کے الیکٹرک کی نسبت انتہائی کم نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔

 وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہوگا اور ایس ٹی ڈی سی سے ترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا، سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ اگست ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

 ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروا لیا ہے، اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، تاہم ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے، وفاق کے 3 ڈائریکٹر ہیں۔ وفاق سے کہا ہے کہ 1 نمائندہ وفاق کا ہو اور باقی 2 سندھ سے ہوں۔

 وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کو سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے، کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی بجلی نہ خریدیں۔