ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانیٹرنگ کا مضبوط نظام بنایا، اب کوئی کسی کی جگہ پیپر نہیں دے سکتا،  رانا سکندر حیات

مانیٹرنگ کا مضبوط نظام بنایا، اب کوئی کسی کی جگہ پیپر نہیں دے سکتا،  رانا سکندر حیات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم  رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات کے دوران مختلف امتحانی سنٹرز کا اچانک دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر تعلیم  رانا سکندر حیات نے  لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم 8 امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔

وزیر تعلیم نے کاہنہ، والٹن اور ماڈل ٹاؤن کے امتحانی سنٹرز  کے دورے کے دوران  امیدواروں سے براہِ راست سہولیات کے بارے میں فیڈبیک بھی حاصل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بعض سنٹرز میں انتظامی کمزوریوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

کاہنہ کے ایک امتحانی سنٹر میں روشنی اور صفائی کے ناقص انتظام پر وزیر تعلیم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ بورڈ حکام کو فوری بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن کے سنٹر میں طلبہ کی جانب سے غیر آرام دہ نشستوں کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کرسیوں کی تبدیلی کا حکم دیا گیا۔

وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام امتحانی مراکز میں صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

 اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ امتحانات کے دوران سخت مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس سے نقل یا کسی اور کی جگہ امتحان دینے جیسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوئی ہے اور اب تک صرف 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔