ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2022ء کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا? اور پاکستان پر اس کے اثرات

solar eclipse
کیپشن: solar eclipse
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : رواں سال 2022ء کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور رمضان المبارک کی 28 ویں تاریخ کو متوقع ہے۔ پاکستان میں یہ سورج گرہن  نظر نہیں آئے گا۔

  رپورٹ کے مطابق یہ سورج گرہن جزوی نوعیت کا ہو گا جو براعظم انٹارکٹیکا، لاطینی امریکا کے جنوبی حصے، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں دیکھا جا سکے گا۔

گرینچ  ٹائم کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شام 6:45 پر ہو گا۔ رات 8:41 پر یہ انتہائی درجے پر ہو گا اور رات 10:37 پر یہ گرہن اختتام پذیر ہو جائے گا۔ مذکورہ گرہن میں چاند انتہائی درجے میں سورج کے 54% حصے کو چھپا لے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔

  علمائے کرام کا کہنا ہےکہ چاند گرہن اور سورج گرہن کی وجہ سے عام انسانوں یا حاملہ خواتین پر مختلف قسم کے اثرات پڑنے سے متعلق جتنے بھی من گھڑت وہم اور وسوسے عوام میں مشہور ہیں ان کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، وہ صرف اور صرف لوگوں کی پھیلائی ہوئی من گھڑت باتیں ہیں، ایمان والوں کو اس قسم کے توہمات پر یقین کرنے کے بجائے خود احتسابی اور آخرت کی فکر کرنی چاہیے اس کے علاوہ نماز کسوف کی ادائیگی کا اہتمام کرنا چاہیئے۔