ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ میں کامیاب آپریشن، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور محمد حنیف عباسی کا سکیورٹی فورسز  کو خراجِ تحسین

مستونگ میں کامیاب آپریشن، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور محمد حنیف عباسی کا سکیورٹی فورسز  کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : مستونگ میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سندھ  کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سکیورٹی فورسز  کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

سندھ  کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مستونگ آپریشن میں فورسز کی بہادری پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا مارا جانا بڑی کامیابی ہے، دشمن کی ہر سازش فورسز کی قربانیوں سے ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان حقیقی ہیرو ہیں۔ 

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بھی مستونگ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  محمد حنیف عباسی نے کہا کہ اطلاعاتی بنیاد پر آپریشن میں 4 خوارج جہنم واصل، سکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے برآمد ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد، قوم کا اعتماد اور مضبوط ہوا۔ 

 محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بہادر جوانوں نے وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم سلام پیش کرتی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عناصر  کو جڑ سے اکھاڑنے تک جنگ جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی اصل طاقت اور روشنی ہیں ۔