ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نشانِ حیدر میجر عزیز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نشانِ حیدر میجر عزیز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے نشان حیدر میجر عزیز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی محسن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی اور ان کی بہادری نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہماری آزادی اور سلامتی انہی جانبازوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں لاہور کے محاذ پر دشمن کے حملوں کو سینہ تان کر روکا اور 12 ستمبر کو جامِ شہادت نوش کیا، انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔