" کوئی امریکی اڈے یا آن گراؤنڈ فوجی تعینات کرنے کی منظوری نہیں دیں گے"

کیپشن: معید یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی سلامتی مشیر معید یوسف نے غیر رسمی گفتگو ہم نے واضح کردیا ہے کوئی امریکی اڈے یا آن گراؤنڈ فوجی تعینات کرنے کی منظوری نہیں دیں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ ہمارا امریکہ سے دوطرفہ تعلقات کا سلسلہ چل رہا ہے ہم امریکہ سے تعلقات بارے کھل کر بات کرتے ہیں امریکہ کی طرف سے اب ڈومور کی کوئی بات نہیں ہورہی افغانستان میں طالبان نے حکومت بنائی ہے، ہم ہمسایہ ملک ہے، ہمیں افغانستان سے تعلقات آگے بڑھانے ہیں طالبان کو تسلیم کرنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے۔

طالبان سے دنیا کو انگیج کرنا ہوگا، یہی ہم دنیا کو کہہ رہے ہیں، اس پر دنیا کو اتفاق کرنا ہوگا ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا کو طالبان کے حوالے سے نوے کی دہائی والی غلطی نہیں کرنا، افغان پناہ گزینوں کا معاملہ حل کرنا ہوگا، کوشش کرنا ہوگی مزید پناہ گزیں نہ آئیں۔

بھارت افغانستان میں مخالف عناصر کو استعمال کرتا رہا ہے ہمارے ہمسایہ میں کسی قسم کی کوئی دہشت گرد تنظیم موجود نہیں ہونی چاہئے،  ہم نہیں چاہتے ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان عدم استحکام کا شکار ہو۔  ہمارے خلاف افغانستان کے عوام کی رائے بنانے کی کوشش کی گئی، بھارت کے پاکستان کے خلاف افغانستان میں کام کرنے والے قونصل خانے اب ماضی کی طرح کام نہیں کرسکیں گے ۔

بھارت داعش کو سپورٹ کر رہا ہے،  فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو خراب کرنا چاہتا ہے۔  کشمیری ہر آئے دن پس رہا ہے ہم زبانی بات نہیں کرتے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ڈوزئیرز کی صورت میں دے رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer