سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لئے زندگیاں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔