احمد منصور: پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت، پاک فوج نےطالبان کا غزنالی ہیڈ کوارٹر مکمل تباہ کردیا۔
پاکستان فوج کی طرف سے طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے، پاکستان نے طالبان فورسز کے غزنالی ہیڈ کوارٹر (نوشکی سیکٹر) کو نشانہ بنایا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کا غزنالی ہیڈ کوارٹر مکمل تباہ کردیا گیا، طالبان کے غزنالی ہیڈ کوارٹر میں موجود درجنوں طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق کُرم کے مخالف علاقے میں افغانستان سائیڈ پر چوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔اسٹرائیک میں افغان طالبان کے متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔
رات گئے پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی ،متعدد افغان فوجی ہلاک اور کئی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا، باجوڑ، کرم ، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
افغان دہشت گردوں پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کے وار جاری ہیں۔پاک فوج نے افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔پاکستان فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضہ جاری ہے۔ افغان فوج کے طالبان سپاہی کی خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔افغان فوجی لاشیں، یونیفارم اور ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پاک فورسز نے افغانی پوسٹ تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی، افغان ٹالی پوسٹ تباہ کردی۔پاکستان نے طالبان فورسز کے غزنالی ہیڈ کوارٹر نوشکی سیکٹر کو نشانہ بنایا۔
چترال میں افغانستان کی پوسٹ تباہ ہونے کے تازہ ترین مناظر بھی سامنے آگئے۔پاکستان نے طالبان فورسز کے درانی کیمپ 2 پر کامیاب اسٹرائیک کی۔درانی کیمپ 2 مکمل تباہ کردیاگیا۔وہاں 50سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔باجوڑ کے سامنے کنڑ میں افغان پوسٹ تباہ ہونے کے تازہ ترین مناظربھی سامنے آگئے۔منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر اور منوجبا کیمپ 2 بھی مکمل تباہ کردیاگیا۔