سٹی42: ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو تفصیلی خط لکھا، لیگی وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، ملک میں لاقانونیت سے معیشت تباہ ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس کی اندرونی گفتگو لیک ہونے کا خدشہ ہے، صدر ن لیگ کی خصوصی ہدایت پر شرکاء کے موبائل فون باہر رکھوالیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی، احسن اقبال نے کہا کہ کہ ن لیگ میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، شہبازشریف پارٹی کے صدر ہیں اور رہیں گے۔