عبوری ضمانت کے بعد ای سی ایل سے بھی نام آؤٹ

عبوری ضمانت کے بعد ای سی ایل سے بھی نام آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی کابینہ نے  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔میاں محمد نواز شریف  کو واپسی کی گارنٹی فراہم کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابقعبوری ضمانت کے بعد ای سی ایل سے بھی نام آؤٹ ہوگیا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ نواز شریف کو واپسی کی ضمانت دینا ہوگی اور ضمانت کی نوعیت کا فیصلہ ذیلی کمیٹی میں ہوگا۔

سیکرٹری صحت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پیش کی تھیں، نیب نے بھی انسانی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کی اجازت پر اعتراض نہیں کیا تھا، کمیٹی نے رپورٹس کی بنیاد پر نام ای سی ایل سے نکالا۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا نام ای سی آیل سے نکالنے کی کابینہ نے منظوری دیدی, کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کے تحت نوازشریف کو واپسی کی گارنٹی دینا ہوُگئی جبکہ گارنٹی کس نوعیت کی ہو گئی اس کا فیصلہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کرے گئی،  سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبعیت دریافت کرنے کے حوالےسے صدر آباد کشمیر سردار مسعود جاتی عمرہ رائیونڈ پہنچے اور مریم نواز سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ ڈاکٹرز کے مطابق محمد نوازشریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے ، نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس (کل) بدھ کو لاہور پہنچے گئی ۔ڈاکٹرز نےمحمد نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لئے آج سے تیار کرنا شروع کردیا ہےاور نواز شریف کو پہلے بھی سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوزز پہ ہیں،سٹئئرقئیڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا۔
‎ڈاکٹرز نے گزشتہ روز محمد نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا ۔

Shazia Bashir

Content Writer