ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" پنجاب کو تنہا نہیں چھوڑوں گا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سعدیہ خان) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب کے عہدیداروں کااجلاس ہوا،جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پورے ملک بالخصوص پنجاب کا محنت کش طبقہ ان دنوں احتجاج پر ہے پنجاب کو تنہا نہیں چھوڑوں گا،عوامی رابطہ مہم کیلئے جدوجہد تیزکریں گے, انہوں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا، پنجاب کے ڈاکٹرز، کلرک، ٹیچر اور مزدور احتجاج کررہے ہیں، کاروبار تباہ ہوچکے عوام حکومت سے مایوس ہو چکی۔

 بلاول بھٹونے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی یوم تاسیس کشمیر میں منائے گی، اجلاس میں گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ساہیوال کے ڈویژنل عہدیداروں سمیت پی پی پی وسطی پنجاب کی قیادت شریک ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer