ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں؛وزیر اعظم

 قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں؛وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال اور وزارت داخلہ کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے کہا عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم  نے  قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی FİA سمیت وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں میں بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم نے کہا جدید سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہلکاروں کو جدید تربیت اور مہارتوں سے آراستہ کیا جائے،وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہترین آلات، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ سازوسامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ستمبر میں  اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل فعال ہو جائے گی، وزیر داخلہ نے اجلاس کو FIA, اسلام آباد پولیس، NCCİA، فیڈرل کانسٹیبلری ، سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کے ماتحت دیگر اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزرا محسن نقوی ، احسن اقبال ، محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت طلال چوہدری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔