ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این ڈی ایم اے  نے الرٹ جاری کرتے ہوئے  12سے17 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ جاری  کردیا گیا ۔ ملک میں  بارہ سے 24 گھنٹو ں کے دوران  گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ 12 سے 16 مئی کے دوران کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال   کاخدشہ ہے ۔ 

 پنجاب، سندھ خیبر پختونخوا ہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے ۔

خیبرپختونخوا ہ چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔ 

 اسلام آباد، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے ۔ 

سندھ کے مختلف علاقوں حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور میرپورخاص میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے ۔ این ای او سی کے مطابق 12 سے 16 مئی تک بالائی علاقوں میں اچانک سیلا ب کا بھی خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سطح پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔ 

چترال میں دریائے چترال اور اس کے معاون ندی نالوں بیرر گول، اچولگاہ گول اور میرکھانی کے مقامات پراچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہےسوات، دیر، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، طورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور مالاکنڈ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے ۔ گلگت بلتستان کے غذر، ہنزہ، نگر، داریل، تانگیر، دیامراور اسکردو میں مقامی سیلابی صورتحال کا امکان ہے ۔ 

دریائے گلگت، شگر، شیوک اور استور کے معاون ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ 

آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی اور باغ میں اچانک سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے۔عوام شدید موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ کمزورتنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور غیر مستحکم ڈھلوانوں کے قریب کیمپنگ سے گریز کی ہدایت کردی ۔ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو اور ڈی واٹرنگ مشینری تیار رکھنے جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ہنگامی انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ۔