ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمرج کا ایک اور پرچہ لیک؛ وفاقی وزیر تعلیم کا نوٹس

پیپر لیکس سے طلبہ اور والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں؛ خالد مقبول صدیقی

کیمرج کا ایک اور پرچہ لیک؛ وفاقی وزیر تعلیم کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کیمبرج پرچے لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج ہونے والا میتھ پیپر 2 کا پرچہ وقت سے پہلے لیک ہوگیا ۔

کیمبرج کی جانب سے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر موقف بھی جاری کیا گیا تھا ۔پرچے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لیک ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کیمبرج پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا نوٹس لے لیا ۔ 

کیمبرج پیپر لیکس پر وفاقی وزیر تعلیم  نے اظہارِ تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔ خالد مقبول صدیقی  نے کہا محنتی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

گزشتہ سال بھی ایسے واقعات سامنے آئے، کیمبرج اپنا نظام مزید مضبوط بنائے، پیپر لیکس سے طلبہ اور والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔ 

وفاقی وزیر نے  آئی بی سی سی کو کیمبرج کے ساتھ فوری اجلاس کی ہدایت کردی ۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا آئی بی سی سی طلبہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے، شفاف امتحانی نظام اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیمبرج واقعے کی مکمل تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں، طلبہ کے اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔