ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے متعلق خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے متعلق خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک  ؛وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس دن جنگ لپیٹی جائے گی، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے اضافے کا دفاع کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

 صحافی کے سخت سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ معاشی دباؤ کی صورتحال میں حکومت کو کہیں سے تو فنڈز کا بندوبست کرنا ہے، لیوی کو ایک عارضی بندوبست ہے ، معاشی حالات کے پیشِ نظر یہ اقدامات ضروری ہیں۔

 وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا عالمی جنگی صورتحال سے گہرا تعلق ہے، جس دن جنگ لپیٹی جائے گی، قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ مستقل نہیں رہے گی اور صورتحال بہتر ہوتے ہی عوام کو ریلیف ملے گا اور قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پیٹرول کے ریٹ میں اضافہ ہوا عوام پر بوجھ پڑا ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن پیٹرول کی قیمتیں پوری دنیا میں بڑھی ہیں،یہ سب ایران اور امریکہ کے جنگ کی صورتحال کے اثرات ہیں۔