ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلی پنجاب کا خودکش حملہ  ناکام بنانے والے شہید شہری لیاقت کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلی پنجاب کا خودکش حملہ  ناکام بنانے والے شہید شہری لیاقت کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی مریم نواز شریف  کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ  ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہری لیاقت کو   سلام عقیدت ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم لیاقت  نے  شجاعت کی اعلی مثال قائم کی۔ شہری لیاقت نے جان دے کر خوارجیوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہری لیاقت نے خود قربانی دے کر کئی زندگیوں کو بچایا۔شہید شہری لیاقت قوم کا ہیرو ہے ۔ شہری لیاقت کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔شہید لیاقت جیسے بہادر شہری پاکستان کی شان ہیں۔ 
وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھی جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی لیاقت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور  پولیس ٹیم کو بھی شاباش دی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بیان میں جنڈ کے نواحی گاؤں کے رہائشی شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شہید لیاقت کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر جرات مندانہ ردعمل دینے پر اٹک پولیس ٹیم کو بھی  سراہا اور کہا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کرینگے ۔