ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟

موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:محکمہ سکولز ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔

 یکم جون سے 9 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول فائنل کر لیا۔

 تاہم اگر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو ممکن ہے چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے ہی دے دی جائیں، یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ شدید گرمی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

 واضح رہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہر جگہ محسوس  کیا جا رہا ہے اور پاکستان بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں۔

گلوبل وارمنگ نے نہ صرف موسم کے معمولات کو درہم برہم کر دیا ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تحقیقات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ممکنہ طور پر سب سے زیادہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔