ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آندھی گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا  کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد ,شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا،تاہم خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور گردونواح میں میں بعد از دوپہر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے، سکھرگھوٹکی، کشمور، شکارپور اور جیکب آباد میں بعد از دوپہر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔