لاہور ہائیکورٹ کا معروف اینکر پرسنز کی بازیابی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا معروف اینکر پرسنز کی بازیابی کا حکم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے معروف اینکر عمران ریاض اور آفتاب اقبال کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے دونوں اینکر پرسنز کو بازیاب کرکے 1 بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود اینکرز کو پیش نہ کرنے پر مزید ایک گھنٹے کی مہلت دے دی گئی ہے۔  عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ 2 بجے عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

درخواست مغویان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ عمران ریاض خان کو سیالکوٹ کے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اینکر آفتاب اقبال کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے آفتاب اقبال کے فارم ہاؤس پر دھاوا بولا اور ملازمین سمیت تمام لوگوں سے موبائل فونز ضبط کرلیے تھے۔پولیس کی نفری نے کمروں کی تلاشی لی اور آفتاب اقبال کو فارم ہاؤس سے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا تھا۔