آج بھی موسم شدید گرم رہے گا,محکمہ موسمیات

آج بھی موسم شدید گرم رہے گا,محکمہ موسمیات
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں مٹھی اور نوابشاہ میں سینتالیس، موہنجو داڑو اور دادو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں پارہ چھیالیس اور سبی میں انچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔