نبیل رضا: پرندہ ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار ھوئی تو ن لیگی ایم این اے نے احتجاج کرتے ھوئے پارٹی سے استعفی دے کر اپنی نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائنز کی پیرس سے اسلام آباد جانے والی پرواز جب خراب موسم کےباعث لاھور اتاری گئی تو اس میں سوار ایک سو بیس مسافروں نےاحتجاج شروع کر دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: محکمہ سول ایویشن چار نئی پرائیوٹ ائیرلائینز کو لائینسنس جاری کریگا
انہی ایک سو بیس مسافروں میں سےایک مسافر مسلم لیگ ن کا ایم این اے شہاب الدین خان نکلا جو پرواز کی روانگی میں تاخیر سیخ پا دکھائی دیا۔
پڑھنا مت بھولئے: گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا
ن لیگ کے ایم این اے شہاب الدین خان نے کہا کہ واقع سے دلبرداشتہ ھو کر وہ ن لیگ چھوڑ کر اپنی الگ پارٹی بنائے گا۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے احتجاج پر جہاز میں سوار مسافروں نے لیگی ایم این اے شہاب الدین خان کو خوب سراھا اور اس کے حق میں نعرے بھی لگائے، بعد ازاں تمام مسافر بسوں پر سوار ھو کر لاھور سے اسلام آباد روانہ ھو گئے۔