ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں میں 13 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات کل بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں 13 مارچ بروز جمعہ تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی اور آئی سی ٹی کی حدود میں قائم تمام تمام تعلیمی ادارے اس میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں کل تعلیمی سرگرمیاں معطل، سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے سندھ سرکار کی کفایت شعاری پالیسی ؛ سندھ سرکار نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔13 مارچ جمعہ کے روز عام تعطیل ہوگی ۔کل تمام تر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے ۔
بلدیاتی کاؤنسل میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔