ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافروں کیلئے بڑی سہولت،ایئرپورٹ کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کا افتتاح

کاؤنٹر انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں قائم کیا گیا ہے، تاکہ مسافر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے پہلے اپنی غیر ملکی کرنسی آسانی سے مقامی کرنسی میں تبدیل کر سکیں

 مسافروں کیلئے بڑی سہولت،ایئرپورٹ کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان آنے والے بیرونِ ملک مسافروں کے لیے اب ایک بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس کے تحت وہ ایئرپورٹ پر ہی اپنی غیر ملکی کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کر سکیں گے۔

  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اس مقصد کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں فارن کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر قائم کیا ہے۔

اس کاؤنٹر کا افتتاح ڈائریکٹر کمرشل و اسٹیٹ رابعہ سلمیٰ نے کیا، جبکہ ایئرپورٹ منیجر اور کمرشل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔

 حکام کے مطابق یہ کاؤنٹر انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں قائم کیا گیا ہے، تاکہ مسافر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے پہلے اپنی غیر ملکی کرنسی آسانی سے مقامی کرنسی میں تبدیل کر سکیں۔

اس اقدام سے مسافروں کو شہر کے دیگر ایکسچینج سینٹرز پر جانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے اور وہ محفوظ اور فوری طریقے سے کرنسی تبدیل کر سکیں گے۔

حکام نے کہا کہ یہ قدم ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 ڈائریکٹر کمرشل رابعہ سلمیٰ نے کہا کہ اس سہولت سے مسافروں کو کرنسی کے حصول میں آسانی اور سفر میں مزید آرام دہ تجربہ میسر ہوگا۔