ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔