ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ پنجاب کا بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام

محکمہ داخلہ پنجاب کا بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویوں کے بارے میں احسن انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان رویوں کو پہچان سکیں اور ان کی رپورٹ کرسکیں۔

یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گڈٹچ بیڈٹچ کی آگاہی شامل کی جائے، تاکہ بچے مناسب تعلیم و آگاہی کے بعد نامناسب رویوں کا مقابلہ کر سکیں۔ والدین اور اساتذہ پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ کیسے ایسے بدسلوکی کے واقعات کو رپورٹ کیا جائے۔

محکمہ داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔