کومل اسلم:سردی کی شدت میں کمی کے بعد گرمی نے دستک دے دی، لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 17 زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری جانے کا امکان ،آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گامحکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم خشک رہے گا،مطلع صاف رہنے کی وجہ سےدرجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔شہر میں موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد اور ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔آج کم سے کم درجہ حرارت 17 زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔جس کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ فضائی آلودگی کی شرح میں اضافے کے بعد لاہور کا اے کیو ائی 176 تک جا پہنچا ،مختلف علاقوں کوٹ لکھپت 228, فدا حسین 224, مال روڈ 197 ، ماڈل ٹاون 197 ، انارکلی 193 ، فیز 2 ڈی ایچ اے 190 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔