ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالیاتی سال کے اختتام تک تمام اسکیموں کو مکمل کیا جائے: کمشنر لاہور

مالیاتی سال کے اختتام تک تمام اسکیموں کو مکمل کیا جائے: کمشنر لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ وزیراعظم گلوبل ترقیاتی اہداف مرحلہ 1 کے تحت ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی حتمی تاریخ 31 مارچ ہے اور اس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ وزیراعظم گلوبل ترقیاتی اہداف مرحلہ 1 کے تحت ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی حتمی تاریخ 31 مارچ ہے اور اس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ترقیاتی پیکج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے نیسپاک اور ٹیپا سے تفصیلی رپورٹ لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فزیکل پراگریس نہایت ضروری ہے اور لاہور پیکج کے تحت اس مالیاتی سال کے اختتام تک تمام اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلیوں کی تعمیر کے دوران گلی کو بنیاد سے اونچا مت کیا جائے اور اس حوالے سے رولز کے مطابق کام کیا جائے تاکہ کسی شہری کا گھر رولز سے ہٹ کر گلی کی تعمیر کے باعث نیچا نہ ہو .

کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم گلوبل ترقیاتی اہداف اور لاہور ترقیاتی پیکج (آئی پور) کے تحت ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ وزیراعظم گلوبل ترقیاتی اہداف مرحلہ اول کے تحت کل منظور شدہ 1554 میں سے 1554 کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ان میں سے 1553 کے ٹینڈر ہو کر 1230 اسکیمیںمکمل ہو چکی ہیں جبکہ 324 پر کام جاری ہے جن کے لیے حتمی تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میںبتایا گیا کہ وزیراعظم گلوبل اہداف کے دوسرے مرحلہ میں شناخت کردہ اسکیموں کی تعداد 1022 ہے جن میں سے 946 کی منظوری دے کر 596 کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں جن میں 137 مکمل ہو چکی ہیں اور 459 پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور ترقیاتی پیکج کے تحت کام واسا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ٹیپا کے پاس ہے۔