سٹی 42: قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگیا، وزیرخزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں ۔
قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا پاکستان کی دفاعی قوت کی معترف ہے، ہماری دفاعی صنعت قیمتی زرمبادلہ کمانے کا بھی ذریعہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور سعودی کے درمیان معاہدے کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ یہ ہماری بڑی کامیابی بھی ہے اور اہم ذمہ داری بھی ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اسلام آباد ٹاک کا کامیابی سے انعقاد کیا، پاکستان نے گذشتہ چند ماہ میں متحرک اور فعال کردار ادا کیا ہے۔
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی. کامیابی ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ ہماری مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، ہمارے فائٹر جیٹس کو کئی ممالک اپنی فضائیہ میں شامل کرنے کے لئے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں ایران اور امریکہ نے پاکستان کو ایماندار ثالث کے طور پر قبول کیا۔
وزیر خزانہ اورنگریب نے کہاکہ حکومت نے سبسڈی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا ، پاکستان میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام کی مشکلات کا ادراک ہے، حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی اراکین کا احتجاج
دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ کر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی طرف اچھال دیں۔ ایوان میں سارجنٹ ن لیگ اور پی ٹی آئی اراکین کے بیچ دیوار بن گئے۔ پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ’’گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔