طاہر القادری حکومت سے نالاں؛ بڑا فیصلہ کرلیا

طاہر القادری حکومت سے نالاں؛ بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وزیراعظم عمران خان کے سیاسی کزن طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف نہ ملنے پر حکومت سے نالاں،سانحہ کی 7 ویں برسی سے دو دن پہلے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاون کی 7 ویں برسی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملکر نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا،تحریک انصاف کی حکومت کو 3 سال ہونے والے ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے پر ڈاکٹر طاہر القادری سخت نالاں ہیں۔

مزید پڑھئے: جہانگیر ترین گروپ کا وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیےمیں شرکت کافیصلہ
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری 15 جون کو اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب  بجٹ اجلاس سےایک  روزقبل وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں جہانگیر ترین گروپ کو بھی  شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کااس معاملے پر غیر رسمی اجلاس ہوا، مشاورت کے بعد ارکان کی اکثریت نے عشائیےمیں جانے پرزور دیا۔ جہانگیرترین  گروپ کےارکان کا کہناتھا کہ کیسز میں ریلیف مل رہا ہے جبکہ گروپ کے تمام ارکان کو بجٹ میں اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہےاس لیےکوئی وجہ نہیں کہ عشائیےمیں شرکت نہ کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer