ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم بی بی ایس کے طلباء کیلئے اہم خبر، امتحانات کا شیڈول جاری

ایم بی بی ایس کے طلباء کیلئے اہم خبر، امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)فائنل ایئر ایم بی بی ایس سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری کردیا،امتحانات 30 جون سے شروع ہوں گے، 24 جولائی تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یو ایچ ایس کو امتحانات کے انعقاد سے روک دیا گیا تھا، 10 جون کو کابینہ کمیٹی کی اجازت سے پرائمری ہیلتھ نے نوٹی فکیشن جاری کیاتھا،پنجاب کے 37 اور آزاد کشمیر کے 3 میڈیکل کالجوں کے طلبہ امتحانات دیں گے،امتحانات کیلئے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ثاقب محمود اور دیگر افسران کی شرکت کی۔

پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ امتحانات کے انعقاد کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا،سفرنہ کرنیوالےامیدواراپناامتحانی مرکز تبدیل کراسکتے ہیں،امیدوار کالج پرنسپل کے ذریعے 25جون تک درخواستیں دیں،امتحانی مرکز تبدیل کرنے کی فیس نہیں لی جائے گی، میڈیسن کے مضمون پر 291، سرجری میں 382 امیدوار امتحان دیں گے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان کا کہناتھا کہ  گائنی میں 142جبکہ پیڈز میں 373امیدوار امتحان دیں گے،امتحانات کیلئے 10شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے،میڈیسن ون کا پرچہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرانتظام یکم جون سے شروع ہونے والے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کو منسوخ کردیا تھا تاہم ضمنی امتحانات نہ ہونے کی صورت میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے سینکڑوں طلبا کا ایک سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اب حکومت نے ضمنی امتحانات کی اجازت دیدی ہے ۔

ضمنی امتحانات کورونا سے بچاو کے حفاطتی اقدامات کے ساتھ منعقد ہونگے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے کورونا کی جانب سے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے ضمنی امتحانات کی اجازت مل گئی ہے تاہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر تعلیمی ادارے کو حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer