ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سے لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کی ملاقات

مریم نواز سے لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز سے لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کی ملاقات، سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی، لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کوعوام کی خدمت کرنے کی سزادی جارہی ہے۔     

تفصیلات کے مطابق جاتی امراء رائیونڈمیں نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازسےلیگی رہنما رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی، رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی حقیقت عوام کےسامنےآچکی ہے۔

رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف انتقامی کارروائیوں کیخلاف مریم نوازڈٹی ہوئی ہیں اور ان کے حوصلے پہلے سے بلندہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مریم نواز اپنی آوازاٹھاتی رہیں گی۔        

Shazia Bashir

Content Writer