ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: سمندر سے اہم ملبہ برآمد، تحقیقات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: سمندر سے اہم ملبہ برآمد، تحقیقات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران سمندر کی تہہ سے بوئنگ 737 کارگو طیارے کے بڑے حصے برآمد کر لیے گئے، جس کے بعد تحقیقات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا ملبہ کراچی منتقل کر کے تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ماہرین اس کا تکنیکی اور فرانزک تجزیہ کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوی، میری ٹائم اداروں اور دیگر متعلقہ حکام کا مشترکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ آپریشن کے دوران ملنے والے اہم شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم طیارے کی آخری پرواز کا ڈیٹا بھی تفصیل سے جانچے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد محفوظ انداز میں لیبارٹری منتقل کیے جا رہے ہیں، جبکہ طیارے کے مختلف حصوں کی شناخت اور تکنیکی جانچ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جامع تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ حکام کو پیش کی جائے گی، جس سے حادثے کی اصل وجوہات سامنے آنے کی توقع ہے۔