ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژوب میں بی ایل ایف کی دہشتگردی کا شاخسانہ؛ بیٹے کی لاش دے کر باپ فوت ہو گیا

BLF Terrorism, Balochistan Liberation Front, City42
کیپشن: میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں باپ اور بیٹے کے جنازے ایک ساتھ پڑھانا پڑے، بیٹے کو انڈیا کے کٹھ پتلی دہشتگردوں نے ژوب میں شہید کیا، بیٹے کی لاس دیکھ کر باپ  صدمے سے فوت ہو گیا۔ بھارت کے پیسے سے دہشتگردی کرنے والوں نے ژوب میں نو افراد کو پنجابی ہونے کی وجہ سے قتل کیا تھا۔  دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ژوب میں بی ایل ایف کی دہشت گردی میں شہید  ہونے والےمیاں چنوں کے غلام سعید کے جنازے میں اس کا  غم سے نڈھال باپ  بھی فوت ہو گیا۔

ژوب میں پنجابی مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کے سانحہ میں دو ایسے بھائی بھی مارے گئے تھے جو اپنے باپ کے جنازے میں شریک ہونے کے لئے ڈیرہ غازی خان واپس آ رہے تھے۔ اب ایک باپ اپنے بیٹے کے جنازے میں فوت ہو گیا۔

 جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع ژوب میں  ایک ویران سڑک پر  انڈیا کے پیسے اور ہدایات سے دہشتگردی کرنے والی بی ایل ایف کی مکروہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے غلام سعید کا جسد خاکی اس کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو اس کے والد غلام سرور نغم کی شدت سے نڈھال تھے، جوان بیٹے کی لاش کو دیکھ کر وہ حرکتِ قلب بند ہونے سے  فوت ہو گئے۔

غلام سرور کافی عرصے سے بیمار تھے، باپ کی بیماری بڑھنے کی اطلاع پر بیٹا چھٹی لے کر گھر آرہا تھا، باپ بیٹے کا جنازہ چک نمبر  72 پندرہ ایل میں سکول کی گراؤنڈ میں ہوا ور دونوں کو  مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

گوجرانوالہ کے 42 سالہ صابر اور گجرات کے بلاول کو بھی آج ہفتہ کے روز  سپردِ خاک کیا گیا۔