سٹی42: شمال مشر قی/ جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلو چستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں تھنڈر سٹارم، کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔
جن علاقوں میں آج بارش ہونے کا امکان ہے ان میں لاہور بھی شامل ہے۔
اسلام آباد میں شام اور رات میں کہیں معمولی تھنڈر سٹارم، کہیں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اتوار کے روز دوپہرمیں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان،صوابی، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر ، اورکزئی، ہنگو ،کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، کرم ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں معمولی تھنڈر سٹارم کا امکان ہے البتہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب میں آج رات کو دیر گئے یا علی الصبح لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں تھنڈر سٹارم کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں تھنڈر سٹارم، کہیں معمولی بادل رہنے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔