ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آنا سلمان اور قاسم کا بنیادی حق ہے، سلمان اکرم راجا

 پاکستان آنا سلمان اور قاسم کا بنیادی حق ہے، سلمان اکرم راجا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جمائما گولڈ سمتھ اور  سابق وزیراعظم عمران خان کےدو  برطانوی نژاد بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں اور پاکستان کی حکومت نے ان کو پاکستان آنے سے روکنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا لیکن پی ٹی آئی کے بظاہر سنجیدہ   نظر آنے والے وکیل سلمان اکرم راجانے بیان دے دیا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنا ان کا حق ہے، ان کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

بظاہر یہ  کہا جا رہا ہے کہ بانی کے بیٹے پاکستان آ کر کوئی تحریک چلائیں گے جس کا مقصد ابھی واضح نہیں تاہم یہ فرض کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران پی ٹی آئی کی تمام سرگرمیوں کی طرح بانی کے بیتوں کی "تحریک کا مقصد بھی بانی کو جیل سے رہا کروانا ہو گا جہاں وہ کرپشن کے مقدمے میں طویل قید کی سزا کا پہلا سال گزار رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر درجنوں  بلکہ ان کے بقول سینکڑوں مقدمے ہیں جن میں لوگوں کو بغاوت پر اکسانے، پاکستان کی ریاست کے خلاف سرگرمیوں کی پلاننگ کرنے اور ان سرگرمیوں کے ذریعہ پاکستان کی ریاست  کو نقصان پہنچانے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنے جیسے انتہائی سنگین مقدمات بھی شامل ہیں۔

 سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنا ان کابنیادی حق ہے  اور وہ آئیں گے۔