ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک، اہم فیصلے کیلئے لیڈروں میں اختلاف

PTI Agitation, PTI Tehrik, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تحریک انصاف کے کئی لیڈر اور ارکان اسمبلی  آج لاہور  میں پنجاب کے  ارکان پارلیمنٹ اور مقامی لیڈروں کے ساتھ  ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کی نئی مبینہ "احتجاجی تحریک" چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس ملاقات کا ایک مقصد "احتجاجی تحریک" کی پلاننگ بتایا جا رہا ہے لیکن بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں آج ہی یہ بتایا کہ صرف ارکان پارلیمنٹ لاہور جا رہے ہیں اور وہ  لاہور میں پنجاب سے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ بیرسٹر گوہر  کے بیان سے مختلف بات وکیل سلمان اکرم نے بتائی، ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہور میں ملاقاتین کریں گے جن میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہو گی۔ علی امین اور بیرسٹر گوہر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ رائےونڈ فارم جانے کے لئے لاہور پہنچ گئے

 پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا نے الگ دعویٰ کیا، انہوں نے کہا کہ ہم  آئندہ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کا معاملہ  طے کرنے کے لئے لاہور جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ اسلام آباد سے آنے والے مختصر قافلے میں  پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے  کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شریک  ہیں۔ 

قافلے کی قیادت یرسٹر گوہر اکر رہے ہیں،  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی ان کے ساتھ ہیں۔

یہ لوگ شاہدرہ سے رائیونڈ  میں واقع ایک فارم ہاؤس پر جائیں گے  جہاں ان کے لئے کھانا پکایا جا رہا ہے۔ 

اسی فارم ہاؤس پر  پنجاب اور کے پی کے ان ارکان اسمبلی کا اجلاس ہو گا جو  مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ باقی رہ گئے ہیں۔ 

اجلاس میں "احتجاجی تحریک" پر حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی 

پی ٹی آئی کے یہ لیڈر  کل احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔