سٹی42: خیبر پختونخوا کے لاہور میإ پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج پی ٹی آئی کے لیڈر بیرسٹر گوہر کے ساتھ لاہور آ رہے ہیں، پولیس کی مناسب نفری راوی پل پر موجود ہے تاہم وہاں علی امین کو روکنے جانے کا کوئی امکان نہیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی کو راوی پل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا قافلہ راوی پل پر پہنچا ہے تو پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی پی ٹی آئی کے لیڈروں کی گاڑیوں کے ساتھ آنے والے کچھ ارکان اسمبلی کے قافلے کے ہمراہ موجود دیکھی گئیں۔
علی امین گنڈا پور نے راوی پل پر مقامی صحافیوں کو بلوا رکھا تھا اور بتا رکھا تھا کہ وہ یہاں "پریس کانفرنس" کرین گے لیکن وہ راوی پل سے خاموشی کے ساتھ ہی آگے بڑھ کر رائے ونڈ کی طرف چلے گئے جہاں انہیں کسی فارم ہاؤس پر رات گزارنا ہے۔