(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث جب تک سکول بند ہیں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے گی.
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کا سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے اعلان کے بعد فیسوں میں کمی کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعےکہنا تھا کہ جب تک کورونا کے باعث سکول بند ہیں، پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصدرعایت برقرار رہے گی۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مزید کہا کہ فیسوں میں کمی نہ کرنے پر والدین متعلقہ ضلع کے سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی شکایات میں سے 95 فیصد حل کی جا چکی ہیں۔
Private Schools Fees in Punjab will Continue to have a 20% Discount till the Schools are closed due to COVID 19. Anyone not getting this 20% Discount, please report to your District CO Education. We have resolved 95%+ of the complaints that have been received.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) July 12, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک سکول میں فیس پوری وصول کی جانے کا انکشاف ہوا،سینٹ پیٹر سکول وارث روڈ میں تین ماہ کی فیس 20 فیصد رعائت کےبغیر وصول کیے جانےپروالدین نےاظہار تشویش کیا،والدین کا کہنا تھا کہ تین ماہ کی یکمشت فیس 20 فیصد رعائت کے بغیروصول کی جارہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سکول انتظامیہ تین ماہ کی یکمشت فیس جمع نہ کرانے والے بچوں کےنام خارج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے،اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ نےٹیچرز کی حاضری بھی سکول میں یقینی بنانےکی ہدایت کررکھی ہے۔
صبح نو بجےسےشام 3 بجے تک ٹیچرز کو سکول میں رہنےکا پابند کیا جارہا ہے، سکول میں چھٹیوں کے باوجود سٹاف کو بلوانے پرملازم مبین کورونا سےجاں بحق جبکہ اکاؤنٹنٹ شکیل بھٹی ہسپتال میں زیرعلاج ہے،دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی اورنہ ہی اساتذہ کو سکول آنے کا پابند کیاہے۔